ایکیوریم سے شارک چوری کرنے والے اسے چھوٹابچہ ظاہر کر کے فرارہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 1 اگست 2018 23:57

ایکیوریم سے شارک چوری کرنے والے اسے چھوٹابچہ ظاہر کر کے فرارہوگئے
28 جولائی کو  ٹیکساس میں سان انٹونیو ایکیوریم میں دو آدمی اور ایک عورت شارک چوری کرنے کے بعد   اسے چھوٹا بچہ ظاہر کر کے  سٹرولر میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ بعد میں پولیس نے شارک کو برآمد کر لیا۔ خوش قسمتی سے شارک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔یہ شارک اب  ایک بار پھر واپس ایکیوریم کی تحویل میں دے دی گئی ہے۔
اس عجیب و غریب  چوری کے بارے میں بتاتے ہوئے سان سان انٹونیو ایکوریم نے اپنے فیس بک پیج پر اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات کے دوران ایک چور نے  ہیلن نامی اس 16 انچ کی ہارن شارک کو دم سے پکڑ کر ایکوریم سے باہر نکالا، دوسرے چوروں نے اسے گیلے کمبل میں لپیٹا اور پھر ایک بالٹی میں ڈال دیا۔ بالٹی کو سٹرولر میں رکھ  کر  چور تیزی باہر گئے اور گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے چوروں کو گرفتار کر کے ہیلن کو واپس ایکوریم  میں پہنچا  دیا ہے۔
سان انٹونیو ایکوریم کی جاری کی ہوئی سی سی ٹی وی فوٹیج آپ بھی دیکھیں۔