نواز شریف سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچ گئی

احسن اقبال، محمد زبیر، خرم دستگیر، خواجہ آصف ‘سائرہ افضل تارڑ‘طارق فاطمی‘ جاوید ہاشمی، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، پرویز رشید اور چوہدری تنویر ملاقات کیلئے آنے والوں میں شامل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 اگست 2018 13:40

نواز شریف سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کی بڑی تعداد اڈیالہ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 اگست۔2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور شام 4 بجے تک ملاقاتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا ،جس کے پیش نظر سینئر لیگی رہنما ءنواز شریف سے ملاقات کے لئے جیل پہنچے ہیں۔

اڈیالہ جیل آنے والوں میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ شامل ہیں۔نواز شریف کے قریبی ساتھی طارق فاطمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جبکہ جاوید ہاشمی، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، پرویز رشید اور چوہدری تنویر بھی ملاقات کیلئے آنے والوں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق حکام نے نوازشریف سے ملاقاتیوں کی مکمل فہرست ترتیب دے دی ہے، ملاقاتیوں کی گاڑیوں کیلئے جیل کا گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماو¿ں کو شام 4 بجے تک ملاقات کی اجازت دی ہے۔

جیل انتظامیہ نے تینوں مجرمان کو اڈیالہ جیل کانفرنس روم منتقل کردیا ہے۔ کانفرنس روم پہنچنے کے نوازشریف نے اپنے صاحبزادی اور داماد سے ملاقات کی۔ جب کہ تینوں مجرمان سے اہل خانہ اور کارکنان کی ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک کا رکھا گیا ہے۔جیل انتظامیہ کے مطابق حکام نے نوازشریف سے ملاقاتیوں کی مکمل فہرست ترتیب دے دی ہے، ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے جیل کا گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعظم جس سے ملنا چاہیں گے صرف ان کو ہی ملاقات کی اجازت ہوگی، ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب جیل حکام نے صحافیوں کو نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی کوریج سے روک دیا ہے اور سیکورٹی اہلکاروں نے متعدد نیوز چینلرز کی گاڑیوں کو جیل سے دور روک رکھا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے میڈیا ٹیموں کو روکنے کے احکامات دئیے ہیں اور حکم دیا ہے کہ نواز شریف سے ملنے والوں کی میڈیا کوریج نہیں ہونی چاہئے، اس لئے میڈیا کو اس وقت تک آگے جانے نہیں دیں گے جب تک سی پی او اجازت نہیں دیں گے۔