: ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

منتخب ٹیم یکم ستمبر سے سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سیایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگیاہے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں، تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو کوچز انواراحمد اور شازیہ یوسف تربیت دیں گے ، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سے سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین خواتین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی، چیمپیئن شپ میں تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اور فلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں-