سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر پولیس کو 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

جمعرات 2 اگست 2018 16:56

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر پولیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پر پولیس کو 15روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائی میں بیس سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزارخاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہرعبدالرحیم نورکو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا پولیس سمیت کوئی ادارہ تعاون نہیں کررہا ہے ۔

میراچارسال کا بچہ ہے اور کرائے کا گھرہے جبکہ دیگردرخواست گزاروں کے اہل خانہ اورچھوٹے معصوم بچے بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے پولیس کی کارکرد گی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ جتنی جے آئی ٹیز بن رہی ہیں سب بے معنی ہیں عدالت نے ہوم سیکرٹری،آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ پندرہ روز میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔