Live Updates

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل چھٹے روز مکمل ،ْپی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی جیت برقرار

جمعرات 2 اگست 2018 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل چھٹے روز مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فرخ حبیب کامیاب قرار پائے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب نے اپنی کامیابی برقرار رہی۔

دوبارہ گنتی کے مطابق فرخ حبیب ایک لاکھ 12 ہزار 29 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کو ایک لاکھ 10 ہزار 828 ووٹ ملے ۔ دوبارہ گنتی میں دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں کمی آئی ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے نتیجہ آنے پر جشن منایا گیااور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،ْعابد شیر علی نتیجہ سنے بغیر ہی عدالت سے واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما فرخ حبیب کامیاب قرار پائے تھے۔ ابتدائی نتائج میں انہوں نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ ایک ہزار 211 ووٹوں سے ہارنے والے امیدوار عابد شیر علی کی جانب سے حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی جو جمعرات کو چھٹے روز مکمل ہوئی ہے ۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے میاں فرخ حبیب نے کہا کہ عا بد شیر علی کو عدا لتی کاروا ئی پر یقین ہو نا چا ہیے پی ٹی آئی نون لیگ کو بھا گنے نہیں دے گی ،ْلیگی امیدواروں نے ہر الیکشن میں دھا ندلی ہو ئی ہے کی روا ئت برقرار رکھی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے مینڈیٹ کے مطا بق عوام کی خدمت کر ئے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات