لاہور، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جی ٹی روڈ پر کارروائی چار گاڑیا ں تھانے میں بند

جمعرات 2 اگست 2018 18:08

لاہور، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی جی ٹی روڈ پر کارروائی چار گاڑیا ں تھانے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ سے ملحقہ چار گاڑیوں کو تھانے میں بند کر دیا جبکہ سو سے زائد گاڑیوں کے چالانات کر دئیے ایل ٹی سی کی ٹیم کی کارروائی کی زد میں آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سے ملحقہ گاڑیوں کے مالکان پر الزام عائد ہے کہ مسافروں سے اوورچارجنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ناصرف غیر معیاری سلنڈروں کا استعمال کررہے تھے بلکہ بیشترگاڑیاں بغیر فٹنس سرٹیفکٹ اور روٹ پرمٹ کے سڑک پر چلائی جا رہی تھیں۔

متعلقہ عنوان :