ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

چمپئن شپ میں پاکستان، ملائیشیا، سری لنکا، بھارت، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، مدثر آرائیں

جمعرات 2 اگست 2018 19:40

ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 22 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو کوچز انواراحمد اور شازیہ یوسف تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سے سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین خواتین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ چمپئن شپ میں تیرہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ملائیشیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اور فلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں۔