مون سون شجر کاری مہم کے آغاز پر ہر شہری دس یا پندرہ درخت لازمی لگائے،دوست محمدخان
محکمہ جنگلات سالانہ کی بنیاد پر مٹی کا ٹسٹ تیارکرکے عوام کو آگاہ کرے کہ کونسے علاقے کون سے پودوں کی کاشت کے لئے زیادہ موزوں ہیں اگر آنے والی نسل کو موسمی اثرات، خشک سالی اور قحط سالی سے بچانا ہے تو ہمیں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 2 اگست 2018 20:29
(جاری ہے)
اس موقع پرتمام صوبائی نگران وزرائ ، سیکرٹری ماحولیات ذاکر حسین آفریدی ، چیف کنزرویٹر جنگلات، صادق خان خٹک، جنوبی جنگلات کے کنزرویٹر شفقت منیر، ڈائریکٹر جنگلات توسیع شیخ امجد علی، ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر گلزار خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، نگران وزیر اعلیٰ نے Arocariaپودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جو خشک سالی ہے اس کی بڑی وجہ درختوں اور جنگلات کی کمی ہے، جنگلات کا ماحولیات اور موسمی اثرات سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور اس کے اثرات واضح طور پر محسوس ہو سکتے ہیں، آج کل دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمارے بڑے بڑے ڈیم خشک ہو رہے ہیں اس کی بڑی وجہ بارشوں کی مقدار میں کمی ہے ، انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں کمی و تغیر پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جنگلات کی اہمیت پر ماہرین تعلیم کی ایک ٹیم بیٹھ کر تعلیمی اداروں کیلئے با قاعدہ نصاب بنائے جس کو پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ پھل کھانے کے بعد ان کے تخم کو ایک سائیڈ پر کاشت کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دیہاتوں میں جا کر عام عوام کے ساتھ مل کر لاکھوں کروڑوں پودے لگانے ہوں گے، انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آمدن کے ذرائع سے جنگلات کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر خریدے اور درختوں کی کٹائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر روکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ، ماحولیاتی تبدیلی ، زمینی اور آبی آلودگی جیسے مسائل بنی نوع انسان کیلئے ہلاکت خیز خطرے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔گلوبل وارمنگ کے خطرات سے دوچار ممالک میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جو ایک تشویش کا باعث ہے۔مذکورہ خطرات سے نمٹنے اور کرہ ارضی پر زندگی کو تحفظ دینے کیلئے انسان کو تیز رفتاری سے اقدامات کی ضرورت ہے۔اس مجموعی صورتحال اور خطرات سے باہر نکالنے کے عمل میں درخت کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ درخت کا وجود روز اول سے نہ صرف انسان بلکہ ہر قسم کی زندگی کیلئے سایہ رحمت ثابت ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.