Live Updates

عمران خان نے شاندار اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا

عمران خان دنیا کے ساتویں پسندیدہ ترین سیاسی رہنما بن گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 2 اگست 2018 19:59

عمران خان نے شاندار اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2018ء) : عمران خان نے شاندار اور تاریخی اعزاز حاصل کرلیا۔ عمران خان متعدد عالمی رہنماوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے ساتویں پسندیدہ ترین سیاسی رہنما بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پاکستان کے متوقع وزیر اعظم ہیں جن کی سیاسی جماعت نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے اپنی نظریں ایوان اقتدار پرگاڑ لی ہیں ۔

اس موقع پر عمران خان کی شخصیت اور انکی فاتحانہ تقریر نے دنیا کو اپنا گرویدہ کرلیا ہے۔وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی عمران خان نے تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سوشل میڈیا پرآنے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر خاصی شہرت کا باعث بنتی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت ان کے مداحوں کی تعداد 8لاکھ 17ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مداحوں کی تعداد کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے فالوورز یا مداحوں کی تعداد 4لاکھ 26ہزار سے زیادہ ہے۔

عمران خان سابق کرکٹر تو ہیں ہی ساتھ ساتھ انہیں فیس بک پر ان کے مداح فیس بک خان کہہ کر بھی پکارتے اور لکھتے ہیں۔ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور خیال کیاجارہا ہے کہ جیسے ہی وہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ، یہ تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔دوسرے نمبر پربھارت کے نریندر مودی ، تیسرے پر پوپ فرانسیس، چوتھے پرترک صدر طیب اردگان، پانچویں نمبر پر عمان کی ملکہ رانیہ عبداللہ، چھٹے نمبر پر جوکو وڈوڈو، ساتویں پر عمران خان ، آٹھویں پر جسٹن ٹروڈو ،نویں نمبر پر فرانسیسی صدر میکروں اور 10ویں نمبر پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو ہیں.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات