Live Updates

محمد میاں سومرو کی عمران خان سے ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی،

ابھی سپیکر کے عہدے کی پیشکش نہیں ہوئی کوئی بات کرنا قبل از وقت ہوگا ،کوئی بھی عہدہ دینا پارٹی کی صوابدید ہے، سابق چیئرمین سینیٹ

جمعرات 2 اگست 2018 21:48

محمد میاں سومرو  کی عمران خان سے ملاقات ،انتخابات میں کامیابی پر مبارک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر مبارک دی، دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ مجھے ابھی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کی پیشکش نہیں ہوئی اس لئے اس بارے میں بات کرنا قبل از وقت ہوگا، تاہم کوئی بھی عہدہ دینا پارٹی کی صوابدید ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سندھ کے مسائل سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے کہ وہ وعدے کے مطابق اندرون سندھ کی پسماندگی دور کرنے کی کوشش کریں گے، محمد میاں سومرو نے کہا کہ ہماری جماعت کو اکثریت حاصل ہو چکی ہے اور وزرائے اعلیٰ کے ناموں کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات