Live Updates

شیخ رشیداحمد2018کی قومی اسمبلی میں سینئرترین پارلیمنٹرین

جمعرات 2 اگست 2018 22:22

شیخ رشیداحمد2018کی قومی اسمبلی میں سینئرترین پارلیمنٹرین
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد2018کی قومی اسمبلی میں سینئرترین پارلیمنٹرین بن گئے پاکستان میں سینئرترین 4 پارلیمنٹرینزمیں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینزکے سابق صدر مخدوم امین فہیم، سابق وفاقی وزیر چوہدری انورعلی چیمہ، سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور شیخ رشید احمد تھے جن میں سے مخدوم امین فہیم اور چوہدری انورعلی چیمہ اس فانی دنیا سے کوچ کرچکے ہیں جبکہ چوہدری نثارعلی خان حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو نوںحلقوں( این اے 59اور این اے 63) میں انتخابی ہارجانے کی وجہ سے قومی اسمبلی سے باہر ہو گئے جس کے بعداب شیخ رشیداحمد واحدسینئرترین پارلیمنٹرین ہیں جو موجودہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے شیخ رشید احمد حالیہ انتخابات میں راولپنڈی شہر کے دونوں حلقے این اے 60اور62سے امیدوارتھے ، این اے 60کے انتخابات ایک امیدوار کو سزا ہوجانے کے باعث ملتوی ہوگئے تاہم شیخ رشیداحمد این اے 62سے پی ٹی آئی کے اتحاد کے ساتھ قلم دوات کے انتخابی نشان پر الیکشن جیت کر 8ویں بار کامیاب ہوئے ہیں واضح رہے کہ راولپنڈی شہر پہلے قومی اسمبلی کے ایک حلقے این اے 38 پر مشتمل تھا جس سے شیخ رشید پہلی بار 1985میں بلب کے انتخابی نشان پر آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، بعد ازاںاین ای38کو این اے 55 اور56 پر مشتمل 2حلقوں میں تقسیم کردیا گیاتھا اور شیخ رشید مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر شیر کے انتخابی نشان پر منتخب ہوئے، اس کے بعد چاند کے نشان پر بھی آزاد حیثیت سے جیتے جبکہ مسلم لیگ ق کے نشان سائیکل پر شکست کھائی، جس کے بعد اپنی جماعت عوامی مسلم لیگ بنا کر 2013 میں قلم دوات کے نشان پر این اے 55سے ایم این اے منتخب ہوئے، 2018 کے موجودہ الیکشن میں نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے میں راولپنڈی شہر کے دونوں حلقے این اے 60اور 62میں تبدیل ہو گئے اورشیخ رشید این اے 62سے بھاری اکثریت سے جیت کر قومی اسمبلی میں پہنچ چکے ہیںیہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شیخ رشید احمد اطلاعات و نشریات اور ریلوے سمیت 8وفاقی وزارتوں کے قلمدان سنبھال چکے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات