آزاد کشمیر میں چیف جسٹس کے ساتھ جاری لڑائی میں خالد ابراہیم نا اہل ہو جائیں گے،اعجازیوسف ایڈووکیٹ

جمعرات 2 اگست 2018 22:22

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) نو منتخب صدارتی مشیر اور مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چیف جسٹس کے ساتھ جاری لڑائی میں خالد ابراہیم نا اہل ہو جائیں گے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن ہونگے ن لیگ الیکشن لڑے گی ہم بھاری اکثریت سے یہاں سے جیتیں گے جھنڈی اور عہدے کردار سے ملتے ہیں پیسوں سے نہیں ملتے اس عہدے کے لئے کوئی لاہو ر سے چٹ لکھاوا کر لایا تھا کسی نے پاکستان سے فون کروائے میں کبھی سفارش کے لئے کسی کے در پر نہیں گیاسیاسی کارکن ضرور ہوں مگر ملازم نہیں بطور ضلعی صدر الیکشن میں مشکل ٹاسک تھا پھر بھی چار میں سے تین حلقے جیتے سیاست میں ہار ماننے والا آدمی نہیں ہوں پی ٹی آئی بینڈ کلب ہے کوئی پارٹی نہیں، پاکستان کوئی بنی گالہ نہیں جہاں کبھی جمائمہ ہو کبھی ریحام ہو اور کبھی پیرنی یہ ملک ہے اقتدار کے لئے در گاؤں ہپر سجدے کر نے و الا مذہب سے ہی خارج ہو تا ہے بیرسٹر سلطان کو بھی لوگ آزما چکے ہیں آزاد کشمیر کی طرف اگر کسی نے میلی آنکھ بھی دیکھا تو آنکھ نکال لیں گے پاکستان کے الیکشن میں دھاندلی نہیں بد معاشی ہوئی سیاسی کارکنوں کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے بعض فیصلے غلط ضرور ہوئے جیسے بعض لڑکیاں نہ طلاق لیتی ہیں اور نہ گھر چلاتی ہیں وہی حال راولاکوٹ میں ہمارے اتحادی ایم ایل اے کا ہے قائداعظم اور بھٹو کے بعد نوازشریف پاکستان کے تیسرے بڑے قومی رہنما ء ہیں انہیں ایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی جارہی ہے نواز شریف جلد رہا ہو کر عوام کی عدالت میں آئیں گے آزاد کشمیر میں مسعود خان کی سرپرستی اور فاروق حیدر کی قیادت میں قائم حکومت پانچ سال پو رے کرتے نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کرے گی صدرِ آزاد کشمیر کے مشیر بننے کے بعد راولاکوٹ آمد کے موقع پر مختلف جگہوں میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے اعجاز یوسف جب صابر شہید سٹیڈیم پہنچے تو کارکنوں نے اُن پر گل پاشی کی لیگی کارکنان کا ڈھول کی تھاپ پر رقص ،بھنگڑے ،آتش بازی ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ، لیگی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے ،میاں نوازشریف ،شہباز شریف ،صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعودخان اور وزیرا عظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے حق میں نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

خدائے بزرگ و برتر کی طرف سے عطا کردہ اختیارات کو امانت کی طرح استعمال کروں گا،قیادت نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ،خوشی کے اس موقع پر اہلیان راولاکوٹ نے جو پیار اور محبت دیا وہ کھبی نہیں بھولے گا ،میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،عوامی امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔اعجازیوسف ۔راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے ضلعی صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ کے بطور صدارتی مشیر حلف جاری ہوتے ہی راولاکوٹ میں جشن کا سا سماں پیدا ہو گیا لیگی کارکنان دیوانہ وار سڑکوں پر امڈ آئے مختلف علاقوں سے ٹولیوں کی صورت میں عوام نے ن لیگ کے ضلعی سیکرٹریٹ راولاکوٹ کی طرف رخ کیا ۔

اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے لیگی کارکنان نے ضلعی صدر کو اہم زمہ داری سنھبالنے پر کندھوں پر اٹھا لیا ہار پہنائے اور قیادت کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔اس موقع پر صابر شہید اسٹیڈٰیم میں ایک بڑے جلسہ کا انعقاد کیا گیا اعجاز یوسف ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ جب کسی ناسمجھ آدمی کو اختیارات ملتے ہیں تو وہ خوش کرتا ہے اور تفاخر محسوس کرتا ہے مگر جب کسی صاحب عقل کو خدا ختیارات عطاکرتا ہے میں اپنے اختیارات تو وہ اس کو ایک آزمائش سمجھتا ہے ،اور ان اختیارات کو ایک آزمائش سمجھ کر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔

انکا کہنا تھا کہ عوام نے جو پیار اور محبت دی وہ ناقابل فراموش ہے انکا کہنا تھا کہ یہ لیگی کارکنان اور عوام کی فتح ہے عوام کی بلاتخصیص خدمت میرا مشن رہے گا ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر میں کئی پر کوئی غلط قدم اٹھاوں تو عوام کا حق ہے کہ وہ میری اصلاح کر دیں ہمارا ایمان ہے کہ خدا کے بعد عوامی نمائندے عوام کے سامنے جواب دہ ہیں ۔انھوں نے اس انتحاب پر صدرِ آزاد کشمیر مسعودخان ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔اس موق علاوہ لیگ ،یوتھ اور ایم ایس ایف (این) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔