Live Updates

کراچی، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اِس وقت رہنے والوں سے کوارٹر خالی کروا رہا ہے،یتیموں اور بیوائوں کا خیال کریں،محمود مولوی

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ لیاقت آباد ایف سی ایریا کے کوارٹرز میں رہنے والے یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی رہائش نہ چھینے، کوارٹرز خالی کروالیے گئے تو یتیم بچے اور بے سہارا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی،تحریک انصاف کے این اے 254، 255سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی کا ،مشترکہ بیان

جمعرات 2 اگست 2018 22:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے حلقہ این اے 255کے سابقہ نامزد امیدوار و سینئر رہنما محمود مولوی اور حلقہ این اے 254 سے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی اسلم خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اِس وقت رہنے والوں سے کوارٹر خالی کروا رہا ہے، انہیں چاہئے کہ یتیموں اور بیوائوں کا خیال کریں۔انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ لیاقت آباد ایف سی ایریا کے کوارٹرز میں رہنے والے یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کی رہائش نہ چھینے۔ کوارٹرز خالی کروالیے گئے تو یتیم بچے اور بے سہارا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی۔ غریب بیوائوں اور یتیموں سے ان کی چھتیں چھین کر کھلے آسمان تلے نہ دھکیلا جائے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے حالیہ آرڈرز میں رہائشیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کا رویہ نہیں اپنایا گیا۔

صرف قانون کا خیال کیا گیا، جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن انسانی ہمدردی بھی ضروری ہے ۔ حکومت کے حاضر سروس ملازمین کے علاوہ جو یتیم بچے اور بیوائیں یہاں مقیم ہیں، ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس مسئلے کا کوئی پائیدار حل تلاش کرے۔ سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کوارٹرز میں رہنے والوں کے احتجاج میں اپنی آواز ملا رہی ہے۔ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ اس فیصلے میں کوئی مناسب ترمیم کرکے گھر بار والوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات