نوشہر ہ‘جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے دو جواں سال لڑکے جاں بحق

جمعرات 2 اگست 2018 22:40

نوشہر ہ‘جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے دو جواں سال لڑکے جاں بحق
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) نوشہر ہ جی ٹی روڈ پر جہانگیرہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے دو جواں سال لڑکے جاں بحق ہوگئے ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد ریاض ولد واحد بخش ساکن مظفر گڑھ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ کاٹلنگ میں موجو دتھا کہ اس کو اطلاع ملی کہ اس کا بھائی محمد نیا ز ولد واحد بخش، عقیل ولد لعل جان ساکنان مظفر گڑھ ، جو کہ بابر علی کی بیکر ی شیدو نوشہر میں کام کرتے ہیں وہ موٹر سائیکل کاٹلنگ ،موٹر سائیکل نمبر0360/NSR پر شیدو سے جہانگیرہ کسی کام کے لیے جارہے تھے کہ پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ان کوٹکر مار دی۔

جس سے وہ دونوںموقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔