Live Updates

مشترکہ اپوزیشن کا شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اسپیکر کا امیدوار پیپلز پارٹی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار متحدہ مجلس عمل سے لینے کا بھی فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اگست 2018 20:32

مشترکہ اپوزیشن کا شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 اگست 2018ء) مشترکہ اپوزیشن کا شہباز شریف کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ، اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اسپیکر کا امیدوار پیپلز پارٹی جبکہ ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار متحدہ مجلس عمل سے لینے کا بھی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تمام جمہوری پارٹیوں کے درمیان اتحاد ہوگیا ہے، طے ہوگیا ہے کہ تمام جماعتیں پارلیمنٹ میں جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بتائیں گے کہ حقیقی اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم جبکہ خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے نامزد کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ اپوزیشن کی یہ اہم بیٹھک سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی۔

پیپلزپارٹی کے  وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، شیری رحمان، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں جب کہ شہبازشریف اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو بھی اے پی سی میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، لیاقت بلوچ، محمود اچکزئی اور اسفند یار ولی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی اے پی سی میں شرکت کی۔

اس سے قبل ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جب کہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ تاہم حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم نے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس ممکنہ طور پر 11 اگست کو طلب کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات