Live Updates

سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے عمران خان کو پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز قرار دے دیا

عمران نے 22 سال پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی ،عوام آگے بڑھ کے عمران خان کی مدد کریں،غوث علی شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 2 اگست 2018 20:40

سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے عمران خان کو پاکستانی عوام کی امیدوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2018ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے عمران خان کو پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز قرار دے دیا۔گرینڈ دیموکریٹک الائنس کے سربراہ اور سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران نے 22 سال پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی ،عوام آگے بڑھ کے عمران خان کی مدد کریں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔

25 جولائی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔

ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔اس موقع پر پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ بہت سی اہم شخصیات نے بھی عمران خان کو پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز قرار دے دیا۔اس حوالے سے غوث علی شاہ بھی کھل کر عمران خان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔اس حوالے سے انہوں نے عمران خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کی مدد کریں۔انکا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو موقع ملا مگر کوئی بھی قائد اعظم کا پاکستان نہ بنا سکا۔عمران نے 22 سال پاکستان کو بہتر بنانے کے لیے محنت کی ،عوام آگے بڑھ کے عمران خان کی مدد کریں تاکہ وہ اس ملک کو عظیم بنا سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات