الیکشن کمیشن نے میر باز محمد کھیتران کے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزمات کو مستردکردیا

جمعرات 2 اگست 2018 22:48

الیکشن کمیشن  نے میر باز محمد کھیتران کے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے رہنما میرباز محمد کھیتران کی جانب سے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزمات عائد کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی پی پی پی کے راہنما ء اور قومی اسمبلی کے حلقہ 259 سے امیدوار میر باز محمد کھتیران کے اس بیان پر کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انکے الیکشن میں مداخلت یا دھاندلی کروائی ہے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ اس بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس طرح کے خودساختہ بیانات سے حقائق کو نہیں چھپایا جا سکتا ہے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے ابتدائی نتائج کے مطابق میرباز خان کھتیران واضع فرق کے ساتھ نہ صرف الیکشن ہار ے ہیں بلکہ تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ سابقہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے عوامی رائے کا احترام کریں اور بے بنیاد خود ساختہ بیانات سے گریز کریں۔۔۔۔اعجاز خان