Live Updates

متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ

بلوچستان کے میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے زیر غور، ن لیگ کی جانب سے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کی مخالفت

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اگست 2018 21:40

متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2018ء) متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ، بلوچستان کے میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے زیر غور، ن لیگ کی جانب سے رضا ربانی کو چئیرمین سینیٹ بنانے کی تجویز، پیپلز پارٹی کی مخالفت۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن قومی اسمبلی میں تحریک اںصاف کی ممکنہ حکومت کو مشکل وقت دینے کیساتھ ساتھ سینیٹ میں بھی عمران خان کیلئے مشکلات کھڑی کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میر حاصل خان بزنجو یا ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ بنانے زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں جمعیت علماء اسلام ، نیشنل پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی، مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی حال ہی میں بلوچستان سے منتخب ہونیوالے چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کو ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور آئندہ سینیٹ اجلاس میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور ان کی جگہ پر بلوچستان سے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو یا بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کو چیئرمین سینیٹ لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کے بعد متحدہ اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کو ہی نیا چئیرمین سینیٹ بنانے کی تجویز دی ہے۔ تاہم حیران کن طور پر رضا ربانی کی اپنی جماعت پیپلز پارٹی انہیں دوبارہ چئیرمین سینیٹ بنانے کیلئے تیار نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات