درختوں کی کٹائی کے خلاف مربوط اقدامات اٹھائے جائیں،دوست محمدخان
جمعرات 2 اگست 2018 23:37
(جاری ہے)
اس موقع پرتمام صوبائی نگران وزراء، سیکرٹری ماحولیات ذاکر حسین آفریدی ، چیف کنزرویٹر جنگلات، صادق خان خٹک، جنوبی جنگلات کے کنزرویٹر شفقت منیر، ڈائریکٹر جنگلات توسیع شیخ امجد علی، ڈسٹرکٹ فارسٹ افسر گلزار خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے، نگران وزیر اعلیٰ نے ایروکیریاپودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج جو خشک سالی ہے اس کی بڑی وجہ درختوں اور جنگلات کی کمی ہے، جنگلات کا ماحولیات اور موسمی اثرات سے براہ راست تعلق ہوتا ہے اور اس کے اثرات واضح طور پر محسوس ہو سکتے ہیں، آج کل دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ اور آب و ہوا کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں، ہمارے بڑے بڑے ڈیم خشک ہو رہے ہیں اس کی بڑی وجہ بارشوں کی مقدار میں کمی ہے ، انہوں نے کہا کہ جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے مون سون کی بارشوں میں کمی و تغیر پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ جنگلات کی اہمیت پر ماہرین تعلیم کی ایک ٹیم بیٹھ کر تعلیمی اداروں کیلئے با قاعدہ نصاب بنائے جس کو پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ پھل کھانے کے بعد ان کے تخم کو ایک سائیڈ پر کاشت کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ہمیں دیہاتوں میں جا کر عام عوام کے ساتھ مل کر لاکھوں کروڑوں پودے لگانے ہوں گے، انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی آمدن کے ذرائع سے جنگلات کی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر خریدے اور درختوں کی کٹائی کے عمل کو مستقل بنیادوں پر روکیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ ، ماحولیاتی تبدیلی ، زمینی اور آبی آلودگی جیسے مسائل بنی نوع انسان کیلئے ہلاکت خیز خطرے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔گلوبل وارمنگ کے خطرات سے دوچار ممالک میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جو ایک تشویش کا باعث ہے ۔مذکورہ خطرات سے نمٹنے اور کرہ ارضی پر زندگی کو تحفظ دینے کیلئے انسان کو تیز رفتاری سے اقدامات کی ضرورت ہے ۔اس مجموعی صورتحال اور خطرات سے باہر نکالنے کے عمل میں درخت کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ درخت کا وجود روز اول سے نہ صرف انسان بلکہ ہر قسم کی زندگی کیلئے سایہ رحمت ثابت ہوا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.