Live Updates

نو منتخب رکن قومی اسمبلی محمد امجد فاروق، رکن پنجاب اسمبلی محسن عطا کھوسہ اور ملک غلام رسول سانگہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

جمعرات 2 اگست 2018 23:43

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 سے آزاد نو منتخب رکن قومی اسمبلی محمد امجد فاروق، پنجاب اسمبلی کے پی پی 288 محسن عطا کھوسہ اور پی پی 83 سے ملک غلام رسول سانگہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے سنٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اراکین کو خوش آمدید کہا۔ نو منتخب اراکین نے پارٹی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شامل ہونے والے آزاد اراکین کا خیر مقدم کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات