Live Updates

پوری قوم کی ملک کے اندر مثبت تبدیلی، ترقی و خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام کے حوالے سے عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، وفاقی حکومت بننے کے بعد تمام قومی امور پر تحریک انصاف حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کرے گی اور اپوزیشن سے مل کر قومی اہمیت کے مسائل کو حل کیا جائے گا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 3 اگست 2018 00:30

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پوری قوم کی ملک کے اندر مثبت تبدیلی، ترقی و خوشحالی، سیاسی اور معاشی استحکام کے حوالے سے عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کی باقی لیڈرشپ نیا پاکستان بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

عمران خان نے قوم سے جتنے بھی وعدے کئے ہیں، انشاء اللہ وہ پورے کئے جائیں گے۔ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات پہلی بار صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ ہوئے ہیں، مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتیں اس لئے دھاندلی کے الزامات عائد کر رہی ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے، گزشتہ 30 سال سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) باریاں لیتی رہی ہیں مگر الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف نے ان کی سیاسی اجارہ داری کو ختم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بننے کے بعد تمام قومی امور پر تحریک انصاف حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کرے گی اور اپوزیشن سے مل کر قومی اہمیت کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات