وسیم اکرم کے ہم زلف، شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 اگست 2018 12:46

وسیم اکرم کے ہم زلف، شعیب اختر کی بال پر کلین بولڈ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3 اگست 2018 ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے بہنوئی کو 8 سالہ پاکستانی بچے شعیب اختر نے کلین بولڈ کر کے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کا جنون خاصی حد تک شہریوں میں پایا جاتا ہے، اگر اس بات کو یوں کہا جائے کہ پاکستانیوں کا کرکٹ کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے تو غلط نہ ہوگا۔

گلی محلوں میں کھیلنے والے نوجوان اور بچے جب بلا اور گیند ہاتھ میں تھامے وکٹ پر کھڑے ہوتے ہیں تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کو خاص طور پر مدنظر رکھتے ہیں۔ اس بات کا اعتراف کئی بڑے کرکٹر اور خود آئی سی سی بھی کرچکا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ شنیراجن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے وہ شادی کے بعد سے زیادہ تر وقت پاکستان میں ہی گزار رہی ہیں اور وہ ملک کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اکثر و بیشتر پیش کرتی رہتی ہیں تاکہ پاکستان کے حوالے سے پیدا ہونے والی بدگمانیاں ختم ہوں۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو کراچی کے ساحل کی ہے، انہوں نے بتایا کہ’ ’میرے بہنوئی ’پیٹ‘ گزشتہ روز ساحل پر پہنچے اور انہوں نے سیر کے لیے آئے ہوئے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی‘۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میرے بہنوئی کو 8 سالہ شعیب اختر نے بولڈ کیا، یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیوں کہ پاکستان میں اس طرح کا ہونا ممکن ہے‘، ساتھ ہی انہوں نے 3ہیش ٹیگ #WhenInPakistan، #CricketNation، #AustraliaLovePakistan بھی تحریر کیے۔
شنیرا اکرم 2013ءمیں وسیم اکرم سے شادی کے بعد اب کراچی میں ہی مقیم ہیں اور ان کی جانب سے گاہے بگاہے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر مختلف پوسٹس سامنے آتی رہتی ہیں ۔