’’گل مکئی‘‘ کی فلمبندی کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، امجد خان

جمعہ 3 اگست 2018 14:21

’’گل مکئی‘‘ کی فلمبندی کے دوران بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا، امجد ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) بالی وڈ ہدایتکار امجد خان نے کہا ہے کہ اس شخص کی زندگی پر فلم بنانا مشکل ہوتا ہے جس کی کہانی کو لوگ جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی فلم ’’گل مکئی‘‘ کے ہدایتکار امجد خان نے کہا ہے کہ فلم کے دوران انہیں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ میرا خیال ہے کہ ایک ایسے فرد کی زندگی پر فلم بنانا بہت مشکل ہے جس کی زندگی بارے میں لوگ پہلے سے ہی بہت کچھ جانتے ہوں ۔انھوں نے کہا کہملالہ کی زندگی پر مبنی فلم میں ان کی زندگی کا ہر لمحہ بیان کر دیا گیا ہے،اس کے لئے انہوں نی2 سال تک تحقیق کی تھی۔