بنگلہ دیش میں 40ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

ْنئے کیمپ محفوظ مگربنیادی سہولتوں کی کمی،ہیضہ کی وباپھوٹنے کا خدشہ ہے،انسانی حقوق تنظیمیں

جمعہ 3 اگست 2018 15:05

بنگلہ دیش میں 40ہزار روہنگیا پناہ گزینوں کو لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) میانمر کی اقلیت روہنگیا، جنہیں اپنے خلاف فوجی مہم سے بچنے کے لیے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں فرار ہونا پڑا تھا، اب انہیں ایک نئی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ ہے شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ حالیہ بارشوں ں سے ان کے پناہ گزین کیمپوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے جنوب مشرقی ساحلی شہر کاکس بازار کے عہدے داروں نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً 40 ہزار روہنگیا پناہ گزینوں ان کیمپوں سے جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے، محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ۔عہدے داروں نے بتایا کہ مون سون میں سیلابوں کی خطرے کے پیش نظر مزید پناہ گزینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔پہاڑی علاقے میں پناہ گزین کیمپوں سے محفوظ مقامات پر جانے والے روہنگیا خاندانوں نے بتایا کہ نئے کیمپ محفوظ ہیں لیکن یہاں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہا کہ بارش کے پانی میں اضافے نے وبائی امراض کے خطرات بڑھا دیے ہیں، خاص طور پر بچوں میں ہیضے کے خطرے کو۔