جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم

جمعہ 3 اگست 2018 18:44

جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی رہنمائی کیلئے خصوصی کاؤنٹرز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر محمد طیب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی رہنمائی کیلئے خصوصی قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں 24گھنٹے ملازمین موجود رہیں گے جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس ایسے مریضوں کو علاج معالجہ اور تشخیصی ٹیسٹوں کی بروقت مفت سہولت فراہم کرنے کا پابند ہو گا،اس ضمن میں کسی قسم کی سستی نا قابل برداشت ہو گی ۔

(جاری ہے)

پرنسپل نے ایل جی ایچ کے انتظامی ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ ہسپتال میںصفائی ستھرائی کو یقینی بنا نے کے علاوہ ایسا میکنز م تشکیل دیں جس سے ہر شعبے میں پانی کھڑا نہ ہونے سے لے کر مچھروں اور اُس کے لاوے کو ٹھکانے لگانے تک کے تمام اقدامات بر وقت یقینی بنائے جاسکیں ۔انہوں نے تمام شعبوں میں روزانہ کی بنیاد پر سپرے کرنے اور ڈینگی کے مریضوں کیلئے خصوصی آگاہی کاؤنٹرز پر ملازمین کو 24گھنٹے مستعدی کے ساتھ فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔