آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور زیرغور آئے، آئی ایس پی آر

جمعہ 3 اگست 2018 19:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مالدیپ کے ہائی کمشنر احمد سلیم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور سلامتی کے امور زیرغور آئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مالدیپ کے سفیر احمد اسلم نے آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔ مالدیپ کے ہائی کمشنر نے خطے میں امن و سلامتی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔