Live Updates

ڈی چوک یا دھرنوں کی سیاست نہیں ، پارلیمنٹ میں ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے،امیرمقام

پی ٹی آئی کے ساتھ اب یہ بہانہ نہیں کہ مرکز میں انکی حکومت نہیں،میرے حلقہ میں دوبارہ گنتی میں مجھے برتری ملی تو گنتی بند کردی،پشاورمیں پریس کانفرنس

جمعہ 3 اگست 2018 19:47

ڈی چوک یا دھرنوں کی سیاست نہیں ، پارلیمنٹ میں ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے،امیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ڈی چوک یا دھرنوں کی سیاست نہیں ، پارلیمنٹ میں ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے۔پی ٹی آئی کے ساتھ اب یہ بہانہ نہیں کہ مرکز میں انکی حکومت نہیں،میرے حلقہ میں دوبارہ گنتی میں مجھے برتری ملی تو گنتی بند کردی۔

(جاری ہے)

پشاورمیں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کوشدید تنقید کانشانہ بنایا،انکاکہنا تھا کہ مرکز اور پنجاب کو پتہ نہیں مگر خیبرپختونخوا کے عوام کو نئے پاکستان کا پتہ ہے، پتہ نہیں پاکستان تحریک انصاف کے ووٹ کہاں سے آئے، ڈی چوک یا دھرنوں کی سیاست نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ڈٹ کر اپوزیشن کرینگے، پی ٹی آئی کے ساتھ اب یہ بہانہ نہیں کہ مرکز میں انکی حکومت نہیں، میرے حلقہ میں دوبارہ گنتی میں مجھے برتری ملی تو گنتی بند کردی، دوبارہ گنتی میں ووٹوں کے چار تھیلے غائب ہیں، امیر مقام کاکہنا تھا کہ 101 پولینگ اسٹیشن پر مجھے بیاسی ووٹوں کی برتری حاصل ہے مگر چار دن سے تھیلے ڈھونڈ رہے ہیں ۔

ایسے نتائج کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات