متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے تینوں عہدوں کیلئے نام فائنل کر لئے ،ْ اعلان انتخاب کے روز کیا جائیگا

جمعہ 3 اگست 2018 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائشگاہ پر ہونے والے ایک اور اجلاس میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے تینوں عہدوں کیلئے نام فائنل کیے تاہم اعلان انتخاب کے روز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیرِاعظم، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں لیکن ان کا اعلان انتخاب کے روز ہی کیا جائے گا۔