Live Updates

پیپلز پارٹی انتخابی نتائج کو مسترد کرچکی ہے ،اب بھی ہمیں جمہوریت سب سے عزیز ہے ، رانا جمیل احمد منج

جمعہ 3 اگست 2018 21:34

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں،اب بھی جمہوریت ہمیں سب سے عزیز ہے ،پارٹی انتخابی نتائج کو مسترد کرچکی ہے ،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رائے ونڈ کے قومی حلقہ کے ٹکٹ ہولڈر پیپلز پارٹی رانا جمیل احمد منج کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے ،تحریک انصاف کو ان کی بتائی گئی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی ،لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ پھر سے سر اٹھانے لگاہے ،لاہور میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے ابھی سے نیا پاکستان دھندلا نظر آنے لگا ہے ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے ،اب بھی پارٹی اپنے نظریہ کے فروغ کیلئے پارلیمان کا فورم استعمال کرے گی ،انہوں نے کہا کہ مشکلات اور دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے 2013ء کے مقابلے میں زیادہ حمائت حاصل کی ہے ،جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام وطن عزیز کیلئے بہائے گئے خون کو نہیں بھولی ،انہوں نے کہا کہ وہ پارلیمان کا فورم نہیں چھوڑیں گے ،وہیں جاکر حلف لیں گے اور وہاں ہی دھاندلی کو بے نقاب کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات