حسن ابدال، پولیس کی مختلف کاروائیاں میں 07ملزمان گرفتار،02فرار

گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،چرس،اسلحہ و نقدی برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کامیاب کاروائیوں پر اہلکاروںکے لیے تعریفی سرٹیفیکٹس اور نقد انعام کا اعلان

جمعہ 3 اگست 2018 23:02

حسن ابدال، پولیس کی مختلف کاروائیاں میں 07ملزمان گرفتار،02فرار
حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) حسن ابدال ،پولیس کی مختلف کاروائیاں ۔07ملزمان گرفتار،02فرار ہونے میں کامیاب ۔گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،چرس،اسلحہ و نقدی برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی جانب سے کامیاب کاروائیوں پر تعریفی سرٹیفیکٹس اور نقد انعام کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال پولیس کی جانب سے دو مختلف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار کرلئے گئے ،پہلی کاروائی میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب ضیاو،ْ ڈکیت گینگ کے 04افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور لوگوں سے لوٹی ہوئی نقد رقم بھی برآمد ہوئی ۔گرفتار ملزمان نے برہان تحصیل حسن ابدال کے علاقہ میں حماد پیٹرولیم کے ملازم سے رقم چھینی تھی اس کے علاوہ ملزمان جی ٹی روڈ پر مختلف وارداتوں میں ملوث رہے جن کا ملزمان نے اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

ضیاو،ْ ڈکیت گینگ کے 02ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس چھاپے مار رہی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے جو ڈیشل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک حسن اسد علوی نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی جانب سے کی گئی کامیاب کاروائی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔دوسری کاروائی میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے قتل اور اغواء برائے تاوان جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری جلیل خان کی حسن ابدال میں موجودگی پر محلہ ڈھوک مسکین میں بدنام زمانہ منشیات فروش عادل خان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈیرے پر موجود افراد نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جانب سے کی جانے والی جوابی فائرنگ میں اشتہاری جلیل خان فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے عادل خان کے ڈیرے سے 2سو بوتل شراب،120لیٹر شراب کا ڈرم اور چرس برآمد کرلی۔پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے پر 03افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقد مہ درج کرکت تفتیش شروع کردی گئی۔