جی ڈی اے سیاسی گداگروں کا ٹولہ ہے،سعید غنی

جمعہ 3 اگست 2018 23:20

جی ڈی اے سیاسی گداگروں کا ٹولہ ہے،سعید غنی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے سیاسی گداگروں کا ٹولہ ہے جو انتخابات کے دوران سندھ کے عوام سے ووٹ کی بھیک مانگتا ہے مگر سندھ کے عوام نے ان سیاسی گداگروں کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ جی ڈی اے کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ناہید عباسی کے لئے یہی سزا کافی ہے کہ ارباب رحیم ان کے قائد ہیں۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ نصرت عباسی کو چاہیے کہ خاتون ہونے کا ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں بلکہ پتہ کریں کہ پیر پگاڑا کی معاشی ترقی کا راز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر پگاڑا نے معاشی ترقی کے لئے جنرل ضیا کے دور میں کرپشن کا راستہ اختیار کیا۔ جام صادق، لیاقت جتوئی، غوث علی شاہ اور ارباب رحیم کے دور میں دونوں ہاتھوں سے سندھ کا خزانہ لوٹا۔ سعیدغنی نے کہا کہ جی ڈی اے والوں کی قسمت میں سندھ کے عوام نے آئندہ پانچ سالوں کے لئے رونا دھونا لکھ دیا ہے۔