Live Updates

این اے 254 پر پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارمحمد اسلم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے درخواست دائر

جمعہ 3 اگست 2018 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) این اے 254 پر پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوارمحمد اسلم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس دائر کردی گئی۔ درخواست میں درخواست گزارایم کیو ایم کے امیدوارشیخ صلاح الدین نے موقف اختیارکیا تھا کہ این اے 254 سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار محمد اسلم خان اشتہاری ملزم ہیں۔

اسلم خان کسٹم کورٹ کی1997 کے کیس میں اشتہاری ملزم ہیں ۔

(جاری ہے)

کسٹم کورٹ اسلم خان کو اپنے فیصلے میں بھی اشتہاری قرادیا ہے جبکہ ریٹرننگ آفیسرنے کہا ہے کہ ہم نے رزلٹ کے حوالے سے تمام کاروائی مکمل کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادی ہے۔ درخواست گزارالیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔ واضح رہے کہ درخواست گزارشیخ صلاح الدین نے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسرکے پاس محمد اسلم کو اشتہاری قراردینے کے حوالے سے کسٹم کورٹ کا فیصلہ جمع کرادیا ہے۔ ہم محمد اسلم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لیے اسلام آباد الیکشن کمیشن میں بھی درخواست جمع کرنے جا رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات