سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کیس میں زر ضمانت کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:26

سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کیس میں زر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کیس میں زر ضمانت کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے نیب اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف 5 ارب 76 کروڑ روپے کے کرپشن کیس میں زرضمانت کی واپسی کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے عبوری ضمانت کے لیے 40 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرائے تھے۔ عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔ درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ شرجیل میمن کی ضمانت مسترد کے بعد گرفتار ہوچکے ہیں۔ زر ضمانت واپس کی جائے۔ پیپلز پارٹی شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس میں جیل میں ہیں۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر اور دیگر کو 15 اگست تک نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔