میرے بیٹے کو برین واش کر کے گمراہی کے راستے پر ڈالا گیا،عالیہ غانم

اسامہ بچپن سے شرمیلا ملن سار اور پڑھائی میں ہوشیار تھا، والدہ کا برطانوی اخبار کو انٹرویو

جمعہ 3 اگست 2018 23:33

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی والدہ عالیہ غانم نے کہا ہے کہ اسامہ بچپن سے شرمیلا ملن سار اور پڑھائی میں ہوشیار تھا ۔ اسامہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتا تھا اس لئے انتہا پسندانہ سوچ ظاہر نہیں کی۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو برین واش کر کے گمراہی کے راستے پر ڈالا گیا۔ اسامہ بن لادن کی والدہ نے کہا کہ اسامہ نے جدہ کی کنگ عبد العزیز یونیورسٹی میں کامرس کی تعلیم حاصل کی۔ اسامہ کی تعلیم کے دوران اخوان المسلمون کے عبداللہ اذان سے ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ عبد اللہ اذان نے اسامہ کو انتہاء پسندی کے راستے پر ڈالنے میں کردار ادا کیا ۔