میرے بیٹے کا برین واش کرکے گمراہی کے راستہ پر ڈالا گیا،والدہ اسامہ بن لادن

اسامہ بچپن میں شرمیلا،ملنسار اور پڑھائی میں تیز تھا،میرے بیٹے کی اخوان المسلمون کے عبداللہ عزام سے ملاقات کی ہوئی جس نے اسے انتہا پسندی کے راستے پر ڈا لا ،انٹرویو

جمعہ 3 اگست 2018 23:51

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن(مرحوم) کی والدہ عالیہ غانم نے کہا ہے کہ اسامہ بچپن میں شرمیلا،ملنسار اور پڑھائی میں تیز تھا، میرے بیٹے کا برین واش کرکے گمراہی کے راستے پر ڈالا گیا، عبداللہ عزام نے اسامہ کوانتہائی کی راہ پر ڈالنے میں کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں عالیہ غانم نے کہا کہ اسامہ نے جدہ کی کنگ عبدالعزیزیونیورسٹی میں کامرس کی تعلیم حاصل کی اور تعلیم کے دوران میرے بیٹے کی اخوان المسلمون کے عبداللہ عزام سے ملاقات کی ہوئی جس نے ان کو انتہا پسندی کے راستے پر ڈالنے میں اہم کردار ادا کیا کیونکہ میرے بیٹے کا برین واش کیا گیا اور پھر اسے گمراہی کے راستے پر ڈال دیا گیا ۔

انہوں نے کہاکہ اسامہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتاتھااس لیے میرے بیٹے نے مجھ پر انتہاء پسندانہ سوچ ظاہرنہیں کی۔انہوں نے کہاکہ اسامہ بچپن سے شرمیلا، ملنساراور پڑھائی میں ہوشیار تھا۔