تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد نے ایف ای/ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا،

پہلی تین پوزیشنیں طالبات کے نام صباحت صفدر نے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی، لائبہ بہرام نے دوسری، عائشہ آصف اور کشمالہ میر کی تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کے دونوں ٹانگوں سے معذور طالب علم ملک فیصل کی آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن 37 ہزار 626 طلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، 25 ہزار 953 طلباء و طالبات کامیاب رہے، نتائج کا تناسب 69 فیصد رہا

ہفتہ 4 اگست 2018 00:01

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) تعلیمی ثانوی بورڈ ایبٹ آباد نے ایف ای/ایف ایس سی کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ہے، طالبات بازی لے گئیں، پہلی تین پوزیشنیں طالبات کے نام رہیں۔ پیس گروپ آف کالجز کی طلبہ صباحت صفدر نے 1016 نمبر حاصل کر کے ایبٹ آباد بورڈ میں پہلی، لائبہ بہرام نے 1015 نمبر حاصل کر کے دوسری، ہزارہ پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ عائشہ آصف اور پیس گروپ آف کالجز کی طالبہ کشمالہ میر نی1014 نمبر حاصل کر کے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

37 ہزار 626 طلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، 25 ہزار 953 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی، نتائج کا تناسب 69 فیصد رہا۔ سرکاری ہائیر سیکنڈری سکول کے دونوں ٹانگوں سے معذور طالب علم ملک فیصل نے آرٹس گروپ مں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ پروفیسر محمد سجاد اور کنٹرولر امتحانات جیاد محمد نے ایبٹ آباد بورڈ کے آڈیٹوریم ہال میں پہلی 20 پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں کا اعلان کیا۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق جناح بیسک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ اقراء فیاض نے 1013 نمبر حاصل کر کے ایبٹ آباد بورڈ میں چوتھی، پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کی طالبہ حمرہ نوید اور پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے طالب علم حسن علی عباسی نے 1009 نمبر حاصل کر کے پانچویں، پیس گروپ آف کالجز ہری پور کی طالبہ نمرہ خان نی1008 نمبر حاصل کر کے چھٹی، فاطمہ رمضان نے 1006 نمبر حاصل کر کے ساتویں، عروج کلیم نے 1005 نمبر حاصل کر کے آٹھویں، عائشہ رفیع نے 1004 نمبر حاصل کر کے نویں، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد کے طالب علم اسد علی اور پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کی طالبہ وجیدہ طیب نے 1001 نمبر حاصل کر کے ایبٹ آباد بورڈ میں دسویں پوزیشن حاصل کی۔

پیس گروپ آف کالجز ایبٹ آباد کی طالبات مصباح منیر اور زینب کلیم نے 1000 نمبر حاصل کر کے گیارہویں، پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کی طالبہ فریحہ گل اور تعمیر وطن پبلک سکول اینڈ کالج کے طالب علم مساعد زیب نے 999 نمبر حاصل کر کے بارہوں، پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کی طالبہ اقصیٰ بی بی اور پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد کی طالبہ حفصہ وقار نے 998 نمبر حاصل کر کے تیرھویں، جناح بیسک سکول اینڈ کالج مانسہرہ کی طالبہ ثناء گل شاہ اور پاکستان سکائوٹ کیڈٹ کالج بٹراسی مانسہرہ کی طالب علم محمد علی نی996 نمبر حاصل کر کے چوہدویں، پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کی طالبہ آمینہ ریاض اور سرسید ماڈل سکول اینڈ کالج ہری پور کی طالبہ لائبہ آصف نے 995 نمبرحاصل کر کے پندرہویں، پیس گروپ آف کالجز ہری پورکی طالبہ نصیبہ نی994 نمبر حاصل کر کے سولہویں، پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کی طالبات نرما اقبال اور عائشہ عبدالسلام، ایبٹ آباد پبلک سکول اینڈ کالج ایبٹ آباد کے طالب علم سید سعد علی، قائداعظم پبلک سکول اینڈ کالج کے ٹی ایس ہری پور کی طالبہ وردہ نی993 نمبر حاصل کر کے سترہویں، پیس گروپ آف کالجز کے طلبہ ایمن خان، منیب الرحمن، صومہ سفیر اور پاکستان انٹرنیشنل پبلک سکول اینڈ گرلز کالج ایبٹ آباد کی طالبہ سید سعدیہ تاویل نی992 نمبر حاصل کر کے اٹھارہویں، ڈان پبلک سکول اینڈ کالج ہری پور کے طالب علم مقدس ہاشمی نے 991 نمبر حاصل کر کے انیسویں جبکہ پاکستان سائنس کالج سپلائی ایبٹ آباد کی طالبہ سائرہ مقدس خان اور پیس گروپ آف کالجز مانسہرہ کے طالب علم ذیشان طاہر نے 990 نمبر حاصل کر کے ایبٹ آباد بورڈ میں بیسویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری میڈیکل گروپ (فی میل) میں صباحت صفدر نے پہلی، لائبہ بہرام نے دوسری جبکہ عائشہ آصف اور کشمالہ میر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل گروپ (میل) میں حسن علی عباسی نے پہلی، سید سعد علی نے دوسری جبکہ منیب الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ پری انجینئرنگ گروپ (فی میل) میںعائشہ رفیع نے پہلی، وردہ نے دوسری جبکہ ایمن خان اور صوما سفیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پری انجینئرنگ گروپ (میل) میں اسد علی نے پہلی، مساعد زیب نے دوسری جبکہ محمد علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر/جنرل سائنس گروپ (فی میل) میں مریم افتخار نے پہلی، مصرہ بی بی نے دوسری جبکہ ہنزہ جاوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمپیوٹر/جنرل سائنس گروپ (میل) میںعبدالمعز خالد نے پہلی، محمد صہاب نے دوسری جبکہ اسامہ سجاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ (فی میل) میں عارفہ شہزادی نے پہلی، منیبہ قریشی نے دوسری جبکہ کائنات نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ (میل) میں سرکاری ہائیر سیکنڈری سکول کے دونوں ٹانگوں سے معذور طالب علم ملک فیصل نے پہلی، حمزہ نے دوسری جبکہ عبدالحق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔