موسیقاروں کے نقال نیشنل ائیر گٹارسٹ چیمپئن شپ کے لیے بروکلین میں جمع ہو گئے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 3 اگست 2018 23:56

موسیقاروں کے نقال نیشنل ائیر گٹارسٹ چیمپئن شپ کے لیے بروکلین میں جمع ..
نیویارک میں ہونے والی ائیرگٹارسٹ    نیشنل چیمپئن شپ کے لیے نقلی موسیقار جمع ہونے شروع ہو گئے ہیں۔
اس مقابلے کی تقریب ہفتے کی رات کو رف تریڈ این وائی سی بروکلین میں ہوگی۔ اس چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں یہ موسیقار نظر نہ آنے والے گٹار پر اپنی مرضی کے گانے کا میوزک بجائے گئے۔

(جاری ہے)


دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والے موسیقاروں کو سرپرائز گانا دیا جایا گا، جس پر انہیں اپنی پرفارمنس دکھانی ہوگی۔
انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس مقابلے کے جج ٹیکنیکل میرٹ، سٹیج پر مظاہرہ اور ہوا میں ہاتھوں کی پرفارمنس دیکھیں گے۔ اس مقابلے میں جیتنے والا اس مہینے کے آخر میں فن لینڈ میں ہونے والی 22ویں سالانہ چیمپئن شپ میں امریکا کی نمائندگی کرے گا۔