مقبوضہ غزہ کی سرحد پر ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے شہید

غزہ میں حق واپسی احتجاجی مارچ،ہزاروں افرادکی شرکت،قابض فوج کی فائرنگ سے درجنوں زخمی

ہفتہ 4 اگست 2018 11:57

مقبوضہ غزہ کی سرحد پر ایک اور فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے شہید
مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی احتجاجی مارچ کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 25 سالہ احمد یحیٰی عطا اللہ یاغی شہید اور 120 شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہزاروں فلسطینیوں نے مشرقی غزہ میں ہونے والی احتجاجی ریلیوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پرحماس کے لیڈر اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک سیاسی شعبے کے ارکان سمیت جماعت کے رہ نماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔غزہ کی مشرقی سرحد پر 19 ویں ہفتے میں ہونے والے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں 50 کو اسپتالوں میں منتقل کیا ہے جن میں سے تین کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے جب کہ 70 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔