جاپانی وزیراعظم کا بارش سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نوکیلئے 95 کروڑ ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان

ہفتہ 4 اگست 2018 11:59

جاپانی وزیراعظم کا بارش سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نوکیلئے 95 کروڑ ڈالر ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے گزشتہ ماہ طوفانی بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیرِ نو کیلئے ایک امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ مالی سال 2018ء میں ایک محفوظ فنڈ سے تقریباً 95 کروڑ ڈالر لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ شنزوآبے بارش کے نتیجے میں رونما ہونے والے سانحات پر حکومتی ٹاسک فورس کے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مذکورہ اجلاس میں ہیروشیما، اوکایاما اور ایہیمے پریفیکچر وں کے گورنروں نے شرکت کی۔ یہ پریفیکچر شدید متاثر ہوئے ہیں۔اوکایاما کے گورنر رِیٴْوتا اِباراگی نے اِس موقع پر کہا کہ پریفیکچر کو اپنی موجودہ مشکلات پر قابو پانے کیلئے حکومتی امداد کی ضرورت ہے۔