ملالہ یوسف زئی کی گلگت بلتستان میں اسکولوں پر حملے کی شدید مذمت

ہمیں فوری طور ان تعلیمی اداروں کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہیے ،ْٹوئٹر پر پیغام

ہفتہ 4 اگست 2018 13:59

ملالہ یوسف زئی کی گلگت بلتستان میں اسکولوں پر حملے کی شدید مذمت
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے گذشتہ روز گلگت بلتستان میں تعلیمی اداروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کے علاقے چلاس میں نامعلوم افراد تعلیمی اداروں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد املاک کو آگ لگادی تھی۔

پولیس کے مطابق تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے 12 تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا گیا ،ْ دو تعلیمی اداروں میں بارودی مواد کے دھماکے بھی کیے گئے۔اس واقعہ کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمیں فوری طور ان تعلیمی اداروں کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہیے تاکہ طلباء کو ان کی کلاسوں میں واپس لایا جائے اور دنیا کو دکھایا جائے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر لڑکے اور لڑکی کا حق ہے۔

(جاری ہے)

ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں ،ْساتھ ہی وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کے لیے بھی کام کرتی ہیں جس کیلئے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی کا تعلق سوات سے ہے جنہیں 2009 میں 12 برس کی عمر میں اسکول سے واپسی پر دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا تھاجس کے بعد ان کو طبی علاج کیلئے لندن لے جایا گیا اور وہ اب وہیں مقیم ہیں۔