صابری برادران کی ’’تاجدار حرم ‘‘چوری کرنے پر بھارتی کمپوزر کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ
بھارتی فلم ’’ستیامے وجیتے ‘‘میں پاکستانی قوالی تاجدار حرم کو نہایت خراب اور بھونڈے انداز میں پیش کیاگیا ہے پیسے نہیں چاہئیں، ہماری قوالی بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی ،ڈائریکٹر معافی مانگیں‘شمائل صابری
ہفتہ 4 اگست 2018 16:15
(جاری ہے)
تاجدار حرم کی مقبولیت دیکھ کر بھارتی فلمساز ملاپ زاویری نے بھی اسے اپنی ’’فلم ستیا مے وجیتے ‘‘میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا لیکن کہتے ہیں ناں کہ نقل کے لئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔
فلم ’’ستیا مے وجیتے ‘‘میں تاجدار حرم کو نہایت خراب اور بھونڈے انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کے باعث قوالی کی اصل روح کہیں غائب ہوگئی ہے۔قوالی کو بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر مقبول صابری کے بیٹے شمائل مقبول صابری فلم ’’ستیا مے وجیتے ‘‘کے میوزک ڈائریکٹر اور کمپوزر کو کاپی رائٹ کا نوٹس بھجوانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ فلم میں اس قوالی کے موسیقار کے طور پر ساجد واجد کا نام موجود ہے۔شمائل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز اور میوزک پروڈیوسر بھوشن کمار کے خلاف کیس دائر کرنے کے لئے دستاویزات جمع کررہے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ پیر کے روز انہیں نوٹس جاری کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صابری برادران کے جتنے بھی کلام ہیں، ان کا حقِ ملکیت ان کی والدہ کے پاس ہے لیکن اس وقت اس قوالی کے کاپی رائٹس ان کے پاس ہیں۔ شمائل سے جب پوچھا گیا کہ آپ کے مطالبات کیا ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ انہیں پیسے نہیں چاہئیں، خدا کی مہربانی سے ہمارے پاس سب کچھ ہے۔لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری قوالی بغیر اجازت فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی اورڈائریکٹر معافی مانگیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بہت دکھ ہوا ہے کہ میرے والد کو بھارتی میوزک ڈائریکٹر کی جانب سے کریڈٹ بھی نہیں دیا گیا۔شمائل سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کوک اسٹوڈیو پر بھی کاپی رائٹ کا دعوی کریں گے تو انہوں نے کہا کہ نہیں ان کا کوک اسٹوڈیو کو کاپی رائٹ نوٹس بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیونکہ کوک اسٹوڈیو نے یہ قوالی میرے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پیش کی تھی اور اس کا کریڈٹ بھی انہیں دیا تھا۔ جب یہ قوالی کوک اسٹوڈیو میں پیش کی گئی اس وقت امجد صابری زندہ تھے اور ان سیاس قوالی کو پیش کرنے کی اجازت لی گئی تھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی گانوں اور قوالیوں کو چرا کر انہیں نئے انداز میں پیش کرنا اب معمول بن گیا ہے۔ حال ہی میں ایشوریا رائے کی فلم پھنے خان میں بھی نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ہلکا ہلکا سرورکو نہایت بھونڈے انداز میں پیش کیاگیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.