Live Updates

عمران خان نے ملک کو درپیش گھمبیر مسائل کو چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے‘ جمشید اقبال چیمہ

وفاقی حکومت کے باضابطہ قیام کے بعد ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا ‘ مختلف شعبوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو

ہفتہ 4 اگست 2018 16:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے باضابطہ قیام کے بعد ملک میں نئے دور کا آغاز ہوگا ،تمام ممالک سے برابری کی سطح پر تعلقات قائم کئے جائیں گے اور پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی جائے گی ،صنعت ، زراعت کی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ماہرین کے تعاون سے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا ہے جس پر آنے والے دنوں میں عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف شعبوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے مختلف شعبوں میں اصلاحا ت کیلئے تحریری تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کو درپیش گھمبیر مسائل سے آگاہ ہیں اور انہوں نے انہیں چیلنج کے طو رپر قبول کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترقی کے دعویدار سابق حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں جکڑ دیا ہے جس کے ہر شعبے پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنا ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے اور حکومت کے باضابطہ قیام میں آنے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گااور اس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد اور تعاون درکار ہوگا۔ عمران خان کا واضح اعلان ہے کہ ہم سب سے پہلے اپنی عوام پر خرچ کریں گے اور اس سلسلہ میں تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے گا ، کروڑوںعوام کو خط غربت سے اوپر لانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے اور اس کیلئے ہم کامیاب ممالک کو سٹڈی کررہے ہیں ۔ انفرا سٹر اکچر پر بھی توجہ دی جائے گی او ر سی پیک کو اس طرح آگے بڑھایا جائے گاجس سے ملک میں ترقی کے یکساں مواقع پیدا ہوں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات