بھارت میں میں انسانی المیے پر بھی سیاست
بی جے پی کا مسلم مخالف اقدام کا اعلان ، آسام میں ہندوئوں کو شہریت فراہم جبکہ مسلمانوں کو نہیں دی جائیگی،نئی فہرست کی تیاری درمیانی مرحلے میں ہے،رپورٹ
ہفتہ 4 اگست 2018 16:38
(جاری ہے)
اس کے لیے شہریت کا ایک ترمیمی بل پہلے ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جا چکا ہے۔
شہریوں کی فہرست ابھی تیاری کے درمیانی مرحلے میں ہے۔ آئندہ ہفتے سے لوگ یہ معلوم کر سکیں گے کہ ان کے نام فہرست میں کیوں نہیں آئے ہیں۔ 28 ستمبر تک وہ اپنا جواب داخل کر سکیں گے۔ حتمی فہرست اس کے بعد آئے گی۔شہریت کی تفتیش کا عمل بہت پیچیدہ ہے اور اس سے بھی پیچیدہ لاکھوں ان پڑھ، ناخواندہ اور انتہائی افلاس زدہ لوگوں کے لیے ناموافق حالات میں اپنے آباوجداد کی رہائش کے 70سے 80 برس پرانے کاغذات حاصل کرنا ہے۔ آسام ایک زبردست انسانی بحران کی طرف بڑھ رہاہے۔حکمراں بی جے پی اس انسانی المیے کو اپنی سیاسی فتح سے تعبیر کر رہی ہے۔ پارٹی کے صدر نے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ جو 40 لاکھ باشندے فہرست میں نہیں آئے ہیں وہ سبھی غیر قانونی بنگلہ دیشی درانداز ہیں۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مٹھائی کھلا کر اس فہرست کی خوشی منائی۔ریاست کی بنگالی نڑاد آبادی خوف اور بے یقینی کا شکار ہوتی جا رہی ہے۔ لاکھوں انسانوں کا مستقبل اور وجود داؤ پر لگا ہوا ہے۔ آئندہ چند مہینوں میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ وہ انڈین شہری ہیں یا برما کے روہنگیا کی طرح ان کا بھی کوئی وطن نہیں ہے۔آسام ایک ایسی ریاست ہے جہاں مختلف نسلوں کے لوگ آباد ہیں۔ برطانوی دور میں مشرقی بنگال اور آزادی کے بعد مشرقی پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں بنگالی مسلم یہاں آ کر آباد ہوئے۔ سنہ 1971 میں بنگلہ دیش کے وجود میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں ہندو پناہ گزینوں نے یہاں پناہ لی اور بعد میں یہیں آباد ہو گئے۔سنہ 1985 میں ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت 24 مارچ 1971 تک جو بھی ریاست میں سکونت پذیر تھا اسے ریاست کا شہری مانا جائے گا اور جو لوگ ریاست میں اس تاریخ کے بعد آئے انھیں غیر ملکی تصور کیا جائے گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.