Live Updates

کراچی ،ایاز میمن نے عوام کی دادرسی کے لیے عوامی شکایتی سیل قائم کردیا

ہفتہ 4 اگست 2018 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والانے عوام کی دادرسی کے لیے شکایتی سیل قائم کردیا،عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر ہم نے جو شکایتی سیل قائم کیاہے اس میں ہم عام آدمی کی آواز حکمرانوں تک پہنچائینگے تاکہ وہ غریب آدمی جس کے پاس وسائل نہیں ان کی مدد کی جاسکے ،آجعوام اپنے بنیادی مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان دکھائی دے رہیں ، ہم غریبوں کے مسائل کو اجاگر کرینگے اور حکمرانوں کو وہ حل کرنا ہونگے ۔

ان خیالات کااظہارانہو ںنے ڈیفنس آفس میں علاقہ معززین سے ہونے والی ملاقاتوں میں کیا،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی مدد کے لیے جو شکایتی سیل قائم کیاہے اس کے نمبر یہ ہیں 03343073124۔

(جاری ہے)

+923472036557 جبکہ میں خود عوام کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے ایوانوں کا دروزہ کھٹ کھٹائونگا ،انہوںنے کہاکہ ہمارینئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابسطہ ہیں دعا ہے کہ انہوں جو جو عدے عوام سے کیے ہیں وہ سب پورے ہو ہمیں عمران خان اور ان کی جماعت سے کوئی شکایت نہیں بلکہ ہم ہر اس جماعت کے ساتھ ہیں جو عوام کو صاف پانی ،بجلی ،صحت اور اچھی تعلیم دینے کی بات کریگی ،انہوںنے کہاکہ موجودہ الیکشن میں عوام کی جانب سے بہت محبت ملی ہے جس کا میں بے حد مشکور ہوں،عوام اور میرا تعلق صرف اس الیکشن میں نہیں بنا بلکہ میں انتخابات سے قبل بھی مختلف پلیٹ فارموں سے عوام کی دادرسی کے لیے آوازیں اٹھاتا رہاہوں ۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اس کمر توڑ مہنگائی کابھی علاج کرے اورغربت بے روزگاری اور زیادتی کے واقعات جو اس وقت پاکستان کا مقدر بن چکے ہیں ان کاخاتمہ کرے تاکہ وہ عوام جنھوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیاہے وہ یہ کہنے پر مجبور ہو کہ تحریک انصاف کے لوگ سابقہ حکمرانوں جیسے جابر اور سنگ دل نہیں ہیں ۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ ناانصافی معاشرے میں بے حسی اور غیر اخلاقی رویو ں کو جنم دیتی ہے ، اورجن معاشروں میں ان معاملات پر توجہ دی جاتی ہے وہ ہی ملک ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات