Live Updates

عمران خان کا یوم شہدا پر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت

تحریک انصاف پختونخوا کی طرح ملک بھر میں پولیس کیلئے اصلاحات لانے کا عزم کئے ہوئے ہے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کا بیان

ہفتہ 4 اگست 2018 17:25

عمران خان کا یوم شہدا پر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے یوم شہدا پر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرأت و جوانمردی ہمارے جوانوں کا خاصہ ہے، تحریک انصاف پختونخوا کی طرح ملک بھر میں پولیس کیلئے اصلاحات لانے کا عزم کئے ہوئے ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پیشہ وارانہ مہارت اور قوت سے مسلح کرنا اہم ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس شہداء ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یوم شہدا پر جام شہادت نوش کرنے والے پولیس کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کو بھی قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جرأت و جوانمردی ہمارے جوانوں کا خاصہ ہے، پولیس نے ملک بھر میں نہایت مشکل اور نامساعد حالات میں اپنے فرائض سرانجام دیئے، دہشت گردی کیخلاف لڑائی میں ملک بھر خصوصا پختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دیں، تحریک انصاف پختونخوا کی طرح ملک بھر میں پولیس کیلئے اصلاحات لانے کا عزم کئے ہوئے ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس کو پیشہ وارانہ مہارت اور قوت سے مسلح کرنا اہم ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات