Live Updates

بڑی کامیابی حاصل حاصل کر کے تحریک انصاف پاکستان کی سب بڑی اور مضبوط جماعت بن چکی ہے، عمر فاروق تنولی

ہفتہ 4 اگست 2018 17:32

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ہری پور کے نائب صدر و ممتاز سینئر رہنما عمر فاروق تنولی آف کھلابٹ نے کہا ہے کہ ملک بھر سے بڑی کامیابی حاصل کر کے دنیا کو ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب بڑی اور مضبوط جماعت ہے، پوری قوم نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جس اعتماد کا اظہار کیا لائق تحسین ہے۔

ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا، پنجاب اور وفاق میں اپنی حکومت قائم کر کے بہت جلد تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع کرے گی، تحریک انصاف کی حکومت قوم کے توقعات پر پورا اترنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائے گی، مثالی حکومت قائم کر کے پاکستان کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا، اپنے مشن پر قائم رہتے ہوئے قوم اور ملک کو ترقی یافتہ اقوام کی اولین صفحوں میں کھڑا کر کے پاکستان کا نام دنیا پر مزید روشن کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عمر فاروق تنولی نے کہا کہ ضلع ہری پور کو مکمل طور پر کلین سویپ کرنا عوام کا تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے جو قابل تحسین ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو یکے بعد دیگرے دوبارہ حکومت بنانے کا موقع ملا جو تحریک انصاف کی حکومت کی مثالی خدمات کے بدولت ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اب تحریک انصاف خیبر پختونخوا، پنجاب اور وفاق میں حکومت قائم کر کے قوم اور ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بیش بہا اور اپنی سنہری خدمات سرانجام دے گی جو ملک تاریخ کا منفرد اور نیا ریکارڈ قائم ہو گا۔

عمر فاروق نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قائدانہ اور جرات مندانہ صلاحیتوں کو پوری دنیا تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، قوم اور ملک اب ترقی کے نئے باب میں داخل ہو کر ترقی پزیر ممالک اور اقوام کی صفحوں میں بہت جلد داخل ہوں گے، تحریک انصاف کی حکومت بڑی مہارت اور کامیابیوں سے اپنے اہداف کو حاصل کر کے قوم کے توقعات پر پورا اترے گی۔ آخر میں انہوں نے ہزارہ سمیت صوبہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت سندھ اور بلوچستان کے تمام عوام کو خراج تحسین پیش کیا کہ ملک بھر کے عوام نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات