شہداء اصل ہیرو، انہیں سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف

پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، قومی جدجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم شہداء پولیس پرخراج عقیدت کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 4 اگست 2018 16:57

شہداء اصل ہیرو، انہیں سلام پیش کرتے ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 اگست 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء پولیس کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء اصل ہیرو ہیں،انہیں سلام پیش کرتے ہیں، پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں، قومی جدجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیس کے یوم شہداء کے موقع پرملک وقوم کیلئے قربان ہونے والے شہدا ء پولیس کوخراج عقیدت پیش کیاہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء اصل ہیرو ہیں۔ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے کہا کہ قومی جدجہد میں پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ واضح رہے 4 اگست کو ملک بھر کی طرح پنجاب بھر میں بھی یوم شہدائے پولیس منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب سید کلیم امام کی ہدایت پر 4 اگست ہفتہ کو صوبہ بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا گیا اس سلسلے میں صوبہ بھر میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں مختلف پروگرام پیش کیے گئے، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے جبکہ ان تقریبات میں شہداء کی فیملیز کو خصوصی طور پرمدعو کیا گیا تھا۔ اسی طرح کوئٹہ ،پشاور، کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں بھی شہداء پولیس کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اسی طرح گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس لائن کوئٹہ میں یادگار شہدائے پر پھول چڑھائیں۔