Live Updates

ایم این اے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم بنا نے کے فنڈ میں دوں گی‘ ڈاکٹر سیمی بخاری کا اعلان

ووٹ کو عز ت دو کا نعر ہ لگانے والے اب عوامی مینڈیٹ کی توہین کیو ں کر رہے ہیں ‘ مرکزی رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 4 اگست 2018 18:21

ایم این اے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم بنا نے کے فنڈ میں دوں گی‘ ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) پاکستا ن تحریک انصاف کی سینئر رہنما و اُمیدوار رکن قومی اسمبلی ( خوا تین مخصو ص نشست ) ڈاکٹر سیمی بخا ری کی جا نب سے کا رکنو ں کے اعز ا ز میں سوئی گیس سوسائٹی کیمو نٹی سنٹر میں بر نچ کا اہتما م کیاگیا ‘ جس میں آپا صادقہ ‘ میجر (ر) سکند ر مسعور بٹ ‘ ثروت گو ہر ‘ ڈاکٹر نوشین حامد‘ ڈاکٹر عبد الرحمان‘میجر (ر) خالد‘ رانا اختر حسین ‘ مقد سہ ایاز ‘ رضوان ایاز‘ طاہررشید بھٹی ‘ سیما انوار‘ علی رضا ہاشمی ‘ افروز انوار‘ تسنیم صادق‘ اعظم ملک‘ فرید ہ بابر‘ نیلم حیات‘ نسیم زہرہ ‘ رفعت شاہین‘ اویس لو دھی ‘ راجہ عابد یو نس‘ فر حت رسا ل ‘ سعد یہ سہیل ‘ شوانہ بشیر ‘ مسز حامد خان‘ ڈاکٹر انیسہ فاطمہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے شرکاء سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا قیمتی سرما یہ ہیں میں آپ سب کا شکر یہ ادا کر تی ہو ں ‘ عمران خا ن عوامی لیڈر ہیں ‘پاکستا نی قوم اپنی حقیقی منز ل سے دور نہیں آنے والا دور ترقی اور خو شحالی کے راستے کھولے گا ‘ کر پٹ خاندان اپنے منطقی انجا م کو پہنچ رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں تحر یک انصاف کا حصہ ہو ں ‘ایم این انے بن کر اپنی پہلی تنخواہ ڈیم بنا نے کے فنڈ میں دوں گی ‘ (ن) لیگ الیکشن میں دھاند لی کا رونا رو کر عوام کی ہمددری حا صل کرنے کی ناکام کو شش کر رہی ہے ووٹ کو عز ت دو کا نعر ہ لگانے والے اب عوامی مینڈیٹ کی توہین کیو ں کر رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا اصل چہر ہ عوام کے عیا ں کر دیا ہے اب کھوکھلے نعر وںاور ڈنگ ٹپا ؤ پالیسیوں اورما ل بنا ؤ کا پروگرام کا وقت گز ر چکا ہے ایماندار اور صاف ستھر ی ٹیم کے ساتھ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھا لیں گے اور ملک کو درپیش بحرانو ں سے نکا ل کر تر قی کی راہ پر گا مز ن کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات