پاکستان واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،

پاکستانی کلب نے کوارٹر فائنل میں جاپانی کلب کو 3-2 سیٹس سے شکست دی

ہفتہ 4 اگست 2018 18:21

پاکستان واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین کلب والی بال چیمپئن شپ ..
ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستانی کلب واپڈا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پہنچ گیا، واپڈا نے کوارٹر فائنل میں جاپانی کلب تورے ایروز کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

میانمار میں جاری ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کلب واپڈا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جاپانی کلب تورے ایروز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 سیٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستانی کلب واپڈا نے پہلے سیٹ میں جاپانی کلب کو 25-21 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد اگلے دو سیٹس میں جاپانی کلب کا پلڑا رہا اور اس نے واپڈا کو 25-16 اور 25-23 سے زیر کر کے 2-1 کی برتری حاصل کر لی، چوتھے سیٹ میں پاکستانی کلب نے جاپانی کلب کو 31-29 سے ہرا کر مقابلہ 2-2 سیٹس سے برابر کر دیا، آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں واپڈا نے جاپانی کلب کو 22-20 سے ہرا کر 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ عنوان :