Live Updates

ہماری جماعت خیبر پختونخوا پولیس کی طرز پر پولیس اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پر عزم ہے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں اظہار

ہفتہ 4 اگست 2018 18:26

ہماری جماعت خیبر پختونخوا پولیس کی طرز پر پولیس اصلاحات متعارف کرانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا پولیس کی طرز پر پولیس اصلاحات متعارف کرانے کے لئے پر عزم ہے تاکہ انھیں پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور قوت سے لیس کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یوم شہداء پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ جرآت اور بہادری ہماری پولیس فورس کا خاصہ ہیں جوانتہائی مشکل اورکٹھن حالات کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک بھر کی پولیس بالخصوص خیبر پختونخوا کی پولیس نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ وہ شہداء کے خاندانوں کی طر ف سے پیش کردہ قربانیوں کو بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات